کردار کے بارے میں عام تنازعات کیا ہیں

From Audiopedia
Jump to: navigation, search

عام طور پر،عورتوں کے لئے روزگار بہت اہم اور مثبت ہے-ان کے اپنے پیسے کمانے سے انہیں زیادہ کنٹرول، خاندان کے اندر اثر و رسوخ ، آزادی ، اعلی سماجی حیثیت ، اور زیادہ سماجی رابطے حاصل ھوتے ھیں۔

اگر دونوں مياں بيوی پیسے کما رہےھوں تو ، خاندان کی آمدنی زیادہ ھوتی ہے اور ایک بہتر زندگی گزاری جا سکتی ہے، اور بہت سی خواتین کے مطابق وہ کام کرنے اور اپنے خاندان کے لئے زیادہ اقتصادی ذمہ داری سنبھالنے سے فخر اور زیادہ اطمینان محسوس کرتی ھيں. تاہم ، کچھ لوگ عورتوں کے زیادہ آزاد اور خود اعتماد ہونے کو پسند نہیں کرتے-

بہت سے ممالک اور ثقافتوں میں ایک خاندان کے لئے فراہم کرنا، روایتی طور پر، سختی سے ایک مرد کی ذمہ داری ہونا سمجھا گیا ہے۔ اسلیے اپنی عورتوں کو کماتے دیکھنے سے، کچھ مردوں کو اپنی خاندان کا سربراہ ہونے کی روایتی حیثیت کھونے کا ڈر ہوتا ہے اور وہ اپنی بیویوں کے معاشرے کی متوقع ذمہ داری اور برتاؤ کو ترک کرنے سے ناخوش ہوتے ہیں۔

بعض اوقات، مردوں کو ڈر ہوتا ہے کہ انکی عورتیں انھیں چھوڑ دینگی یا گھر سے دور کام کے دوران کسی مرد سے مل کے انھیں دھوکہ دینگی۔ کچھ مرد یہ یقین رکھتے ہیں، کہ عمومی طور پر، عورتوں کو کام کیلیے گھر سے نکلنا ہی نہیں چاہیے؛ وہ سوچتے ہیں کہ باہر کی دنیا انھیں خراب کر دیگی یا عورتیں باہر کی دنیا میں قدم جمانے کے قابل ہی نہیں ہیں۔

ایک دفعہ جب عورت اپنے پیسے کمانے لگتی ہے تو وہ خاندان میں ذیادہ عزت، اثرورسوخ اور پہچان کی توقع رکھتی ہے۔


Sources
  • Burns, A. A., Niemann, S., Lovich, R., Maxwell, J., & Shapiro, K. (2014). Where women have no doctor: A health guide for women. Hesperian Foundation.
  • Audiopedia ID: ur021005