ڈرپ آبپاشی کیا ہے اور یہ کیوں ضروری ہے
From Audiopedia
ڈپپ آبپاشی آب و ہوا کی سمارٹ آبپاشی کا نظام ہے جو کہ براہ راست پودے کی جڑوں کو پانی فراہم کرتا ہے. دنیا کے زیادہ تر حصوں میں، آبپاشی فصل کی پیداوار میں ایک ضرورت ہے. یہاں تک کہ بارش کی موجودگی میں بھی ، خشک اور نیم خشک علاقوں میں پائ جانے والی کچھ فصلوں کو آبپاشی کی ضرورت ہوتی ہے. فصل کی مناسب پیداوار اور نشوونما کے لئے تیز گرمی اور خشک موسمی حالات ایک بڑا چیلنج ہوسکتے ہیں. زیادہ سے زیادہ آبپاشی بہت اہم ہے، بہت زیادہ پانی کا استعمال بہت سے مسائل پیدا کر سکتا ہے جیسا کہ غذائی اجزاء کا ضائع ہونا ، جڑ کی بڑھوتری میں کمی ، سیم زدہ ہو نا، جڑ والے علاقے میں نمک کا جمع ہو جانے کے ساتھ ساتھ پودے کے معیار اور پیداوار میں کمی ہو جانا.
آبپاشی کی ایک قسم جس نے کسانوں کے پیسوں کو بچانے اور ان کی پیداوار بڑھانے میں مدد کی ہے، ڈرپ آبپاشی ہے. ڈرپ آب پاشی، آب پاشی کی ایک قسم ہے جو کہ پودوں کی جڑوں میں آہستہ آہستہ پانی فراہم کرکے پانی کو محفوظ کر تی ہے. لہذا اس بات کا یقین کرنے کے لئے کہ آپ کے پودوں کی مناسب نشو نما اور اعلی پیداوار ہو، آپ ڈرپ آبپاشی کا نظام نصب کرسکتے ہیں.